جمعیت علما اسلام(جے یو آئی ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو ہم سے سیکھنا چاہیے۔خوشاب میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو رہائیوں کی صورت میں ملنے والے ریلیف پر کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نئے جنرل الیکشن ہونے چاہئیں، جے یو آئی اپوزیشن میں بیٹھی ہے اور ہم اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گے۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو ہم سے سیکھنا چاہیے۔اس سے قبل سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی کوئی نئی آئینی ترمیم کی سوچ سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جانے کی بات کو قبل از وقت قرار دیا۔
پاکستان
تحریک انصاف قیادت کو ہم سے سیکھنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 68 Views
- 2 مہینے ago