دنیا

ترکیہ میں چار سال بعد اسرائیل کی سفیر تعینات ہوگئیں

tokia 1

انقرہ:برسوں کی کشیدگی اور تناؤ کے بعد بالآخر ترکیہ میں اسرائیلی سفیر تعینات ہوگئیں جنہوں نے دارالحکومت میں صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اپنے کاغذات پیش کیے جو قبول کرلیے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی نئی سفیر ایرٹ لی لیان سے ملاقات اور ان سے سفارت کے اسناد وصول کیے۔دونوں ممالک کے درمیان4سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات معمول پر آئے ہیں۔تعلقات میں بہتری کا آغاز دو سال قبل ہوا تھا جب دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دورے کیے اور سفیروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا تاہم ان کی تعیناتی میں بھی مزید دو سال لگ گئے۔خیال رہے کہ جنوری2021سے ایرٹ لی لیان ترکیہ میں اسرائیل کی چارج ڈی افیئرز کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں اور اب وہ ترکیہ میں اسرائیل کی باضابطہ سفیر بن گئی ہیں۔جس کے لئے اسرائیلی صدر نے رواں برس اگست میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں جلد ازجلد سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri