اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جواب سے لگتا ہے کہ عمران خان کو احساس ہی نہیں کہ انہوں نے کیا کہا ؟ میں یہ توقع کررہا تھا کہ اس پر شرمندگی اور افسوس کیا جائے گا، آپ کا جواب پڑھ کر دکھ ہوا، یہ ریمارکس انھوں نے گزشتہ روز توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے دیئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جن مشکل حالات میں ضلع کچہری میں ججز کام کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں جس طرح گزرا ہوا وقت واپس نہیں آتا زبان سے کہے گئے الفاظ واپس نہیں ہوتے میں توقع کر رہا تھا کہ احساس ہو گا کہ غلطی ہو گی مگر جواب سے لگتا ہے کہ عمران خان کو احساس ہی نہیں کہ انہوں نے کیا کہا ؟ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کررہا ہے اس موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے پوچھا کہ حامد خان صاحب ، کیا آپ عمران خان کی نمائندگی کررہے ہیں ؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ جی، سر میں عمران خان کی جانب سے پیش ہورہا ہوں جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا تحریری جواب پڑھ لیا ہے ، جو آپ نے جواب دیا توقع نہیں تھی ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ عمران خان کی کافی فین فالوونگ ہے، عمران خان کے پائے کے لیڈر کو ہر لفظ سو چ سمجھ کر ادا کرنا چاہیے،
پاکستان
خاص خبریں
جواب سے لگتا ہے کہ عمران خان کو احساس ہی نہیں کہ انہوں نے کیا کہا ؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ
- by Daily Pakistan
- اگست 31, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 473 Views
- 2 سال ago