حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوجائے گا، ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس کے مطابق تمام آپشنزختم ہونے پر حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کیلئے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس نے بتایا کہ رازداری کے قوانین کے سبب حسن نواز کے کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے۔برطانوی محکمہ ٹیکس HMRC اور حسن نواز کے درمیان ٹیکس کے تنازع کی رقم 10 لاکھ پانڈ سے کم ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس تنازع ہے، کسی جرم، دھوکا دہی یا منی لانڈرنگ کی تحقیقات نہیں ہورہیں، یہ کسی جرم، دھوکا دہی کامعاملہ نہیں،سول کیس ہے۔واضح رہے کہ حسن نواز اور ایچ ایم آر سی کے درمیان ایک کمپنی کے ٹیکس کا تنازع 2020 میں شروع ہوا۔حسن نواز نے ایک غیر فعال کمپنی کا ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا تھا، حسن نواز اب بھی متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔
پاکستان
حسن نوا ز کا دیوالیہ پن 29 اپریل2025 کو ختم ہوجائیگا
- by Daily Pakistan
- نومبر 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 15 Views
- 12 گھنٹے ago