سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لیے ایک دفعہ آئینی ترمیم کرنی پڑے تو پی ٹی آئی اُس کے لیے بھی تیار ہے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتی وہ آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ انتخابی نتائج قبول کریں گے یا نہیں، نہیں معلوم کہ انتخابات میں کیا ہوگا، اس وقت ملک میں واحد مسئلہ انتخابات کا ہے۔
پاکستان
حکومت آگے بڑھے الیکشن پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسد قیصر
- by Daily Pakistan
- اپریل 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 349 Views
- 1 سال ago