پاکستان خاص خبریں

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی

پاکستان میں الیکشن اور دیگر آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر مبنی کوئی شرط نہیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد:حکومت نے آئی ایم ایف کو موثر طریقے سے بروقت مکمل کرنے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے فنانس ڈویژن میں آئی ایم ایف مشن کے چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات لائی جارہی ہیں اور گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کے لئے ا یک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز روئیز،وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ،ایس اے پی ایم آن ریونیو طارق محمود پاشا گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد،سیکرٹری خزانہ چیئرمین ایف بی آر،آئی ایم ایف وفد کے ارکن اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے