بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پشاورپولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے انتظامیہ پر سوالات اٹھا دیئے

Wednesday, 1 February, 2023

پشاور:پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکیورٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔رپورٹ ے مطابق خود کش حملہ آوور کو مسجد داخل ہوتے ہوئے چیک نہیں کیا گیا اور حملہ آوورپولیس وردی یا نمازی کے روپ میں آیا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق پولس لائن اور انویسٹیگیشن اہلکاروں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس کے بعد اہلکار مسجد گئے،زیادہ تر تفتیشی اہلکار دھماکے کا نشانہ بنے۔تحقیقات کرنے والی ٹیم کے مطابق پولیس لائن میں تمام اہلکاروں کی حاضری ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا،فیملی کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کی تفصیلات طلب کی گئی اور مہمانوں کے کوائف کی معلومات کی چھان بین جاری ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں