علاقائی

خواتین ورکرز کے لیے ترجیح بنیادوں پر قانون سازی کی جائے چوہدری محمد یسین

خواتین ورکرز کے لیے ترجیح بنیادوں پر قانون سازی کی جائے چوہدری محمد یسین

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری و سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین، ناردرن پنجاب جنرل سیکرٹری ٹکا خان، سینئر وائس چیرمین سید اعجاز حسین بخاری، نیشنل کورآڈی نیٹر شوکت علی انجم، ایجوکیشنل سیکرٹری اسد محمود، ویمن ونگ کی چیئرپرسن زاہدہ پروین، محمد سرفراز ملک و دیگر مزدور رہنماؤں نے معروف صحافی صدف نعیم کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے حادثے میں ناگہانی موت پر مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس مصیبت اور دکھ کی گھڑی میں صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور پاکستان بھر کے رسمی و غیر رسمی شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں خصوصی طور پر خواتین ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں گھریلو اور ہوم بیسڈ ورکرز کے ساتھ ساتھ جرنلسٹ سیفٹی اینڈ پروٹیکشن کے قوانین موجود ہیں لیکن پنجاب، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں ابھی بھی اس حوالے سے قانون سازی نہیں کی گئی ہے۔ صحافیوں سمیت خواتین کارکنا ن کے لیے قوانین ناکافی ہیں اور یہ مزدورو بہت سی سہولیات و مراعات سے محروم ہیں۔ صوبہ پنجاب صحافیوں کے لیے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ خواتین ورکرز کے لیے بھی ترجیح بنیادوں پر قانون سازی کی جائے۔ اس موقع پر انھوں نے وفاق وزیر برائے انسانی وسائل اور تمام صوبائی حکومتو ں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ کہ غیر رسمی شعبے کے مزدوروں خصوصی طور پر خواتین ورکرز کے لیے سہہ فریقی مشاورت کے ذریعے قانون سازی کی جائے اور عالمی ادارہ محنت کے کنونشنز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزدوروں کو سہولیات و مراعات سمیت سماجی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی آواز قومی اور بین الاقومی سطح پر بلند کی ہے اور خصوصی طور پر خواتین کے حوالے سے جدوجہد کی ہے۔ جس سے آج صوبہ پنجاب اور وفاق میں گھریلو ملازمین اور صوبہ سندھ میں زراعت اور ہوم بیسڈ سے وابستہ خواتین ورکرز کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے۔ آخر میں صدف نعیم کے ایصال ثواب اور ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri