خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بدعنوانی اور گورننس سے متعلق کمیٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی نے خود نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں شاہ فرمان، معاون خصوصی مصدق عباسی اور قاضی انور شامل ہیں، کمیٹی وزرا اور انتظامی سیکریٹریز سے متعلق الزامات کی تحقیقات کرے گی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرے گی، الزام ثابت ہونے پر متعلق وزیر یا انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی سے مختلف محکموں میں بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔
پاکستان
خیبر پختونخوا میں گورننس سے متعلق شکایات ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کمیٹی قائم
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 126 Views
- 1 مہینہ ago