پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی ہے۔انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں کیک پر 5 ملین لکھا ہے جبکہ ساتھ ہی گلدستہ بھی موجود ہے، درفشاں سلیم نے 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے لیے دعاں کی درخواست بھی کی ہے۔واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں ان کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے، عائزہ خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14.2 ملین ہے۔
انٹرٹینمنٹ
درفشاں سلیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 945 Views
- 5 مہینے ago