علاقائی

راہداری ریمانڈ کی منظوری کے بعد حسان نیازی کراچی منتقل

راہداری ریمانڈ کی منظوری کے بعد حسان نیازی کراچی منتقل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن بیرسٹر حسان نیازی کو لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا۔لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت اور دو روزہ راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد منگل کی دوپہر کراچی پولیس کے افسران حسان نیازی کو قومی ایئر لائن کی پروازسے لاہور سے لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو ایئر پورٹ پربھی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔حسان نیازی کوسخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے باہرلایا گیا۔ جہاں سے ڈسٹرکٹ ایسٹ شعبہ تفتیش نے حسان نیازی کو ایئرپورٹ سے اپنی تحویل میں لیا اور لے کر روانہ ہوگئی، اس موقع پر تین تھانوں کے افسران و اہلکار ایئرپورٹ پر موجود تھے جبکہ منتقلی کے دوران پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔حسان نیازی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گرفتاری کےلیے تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بڑا ہے اور گرفتاری بہت چھوٹی چیز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملکی اداروں اور ملک کے خلاف کبھی نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے۔ ہم سے بڑا محب وطن کوئی نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri