پاکستان

رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے:شیخ رشید احمد

ہم تو غیر منصفانہ الیکشن کیلئے بھی تیار ہیں، شیخ رشید

لاہور:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے،سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے ، وزیرخارجہ کوجانا چاہیے تھا، بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے ، ریاست کو دیوالیہ کیا اور یہ کہتے ہیں سیاست دائوپرلگادی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اورعوام کو حکومت نے تباہ و بربادکردیاہے، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے، 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی ، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کریں گے، اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کے سامنے رکھا جائے ، بھوکے مرجائیں گے لیکن قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس حکومت کے ریلیف دینے کا نام دراصل عوام کوتکلیف دیناہے، آپ سات سمندرپارخیرات کے لئے جارہے ہیں اورتبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri