پاکستان

روسی صدر شمالی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے

روسی صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے۔پیانگ یانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ولادیمیر پیوٹن کا استقبال کیا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولادی میر پیوٹن کو ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں رہنما ایئرپورٹ سے ایک ہی گاڑی میں ہوٹل پہنچے۔غیر ملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ عالمی تنہائی کے باعث روس اور شمالی کوریا مختلف معاہدوں پر دستخط کر سکتے ہیں۔خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کے لیے پیانگ یانگ سے ہتھیار حاصل کر سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri