لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر حملے کے واقعے سے متعلق پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر باضابطہ شکایت درج کرادی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں۔میٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک پولیس کے ذریعے سٹی آف لندن سے رابطہ کیا گیا، پولیس نے ابھی تک ایکشن نہیں لیا۔دوسری جانب پاکستانی حکام نے حملے میں ملوث 23 افراد کی نشاندہی کرکے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔پاکستانی حکام حملے پر اکسانے میں ملوث 6 افراد کے خلاف مذید سخت اقدام بھی کررہے ہیں۔
دنیا
سابق چیف جسٹس پر حملہ ، پاکستان ہائی کمیشن نے شکایت درج کرادی
- by Daily Pakistan
- نومبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 143 Views
- 3 ہفتے ago