ملک کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن کے ادارے ، سنرجی گروپ نے ایفی ایوارڈز پاکستان میں اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے رواں سال بھی مزید ایوارڈز جیت لیے ۔ گروپ کی ایجنسیوں میں شامل ، سنرجی ایڈورٹائزنگ اور سائینائٹ ڈیجیٹل نے مارکیٹنگ ، کمیونیکیشن اور ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی اور تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے متعدد اعزازات حاصل کیے۔
اپنی حکمت عملی سے بھرپوربصیرت اور تخلیقی صلاحیتوں کے لیےمشہور ، سنرجی ایڈورٹائزنگ نے اس بار ایفی ایوارڈز پاکستان میں اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے چار ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔
سنرجی ایڈورٹائزنگ نے ،’نئی پروڈکٹ یا سروسز ‘ کی کیٹگری میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ’آسان موبائل اکاؤنٹ – آپ کا اکاؤنٹ، آپ کا اختیار‘ کیمپین کے لیے سلور ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ‘نان –پرافٹ ‘ کیٹیگری میں پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی ‘پولیو آؤٹ بریک ‘، ‘فنانس ‘ کیٹیگری میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ‘آسان موبائل اکاؤنٹ’ اور ‘مارکیٹنگ انوویٹو سولوشنز’ کیٹیگری میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ‘آسان موبائل اکاؤنٹ – آپ کا اکاؤنٹ، آپ کا اختیار’ کیمپین کے لیے تین برانز ایوارڈ ز حاصل کیے ۔ایجنسی کی یہ کیمپینز کلائنٹس کے مقاصد اور صارفین کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے بنائی گئیں، جن سے کلائنٹس کے لیے مثبت نتائج کا حصول ممکن ہوا۔
دریں اثنا ء، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور جدت طرازی میں انڈسٹری کی صف اوّل کی کمپنی، سائینائٹ ڈیجیٹل نے اپنی دو شاندارکیمپینز کے لیے دو قابلِ ذکر سلوَر ایوارڈز حاصل کرکے اپنی بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا: جن میں سے ایک ایوارڈ’Sustained Success ‘ کیٹگری میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی’‘SC-WomenInTech کے لیے جبکہ دوسرا ایوارڈ ’ریسٹورنٹس‘ کی کیٹیگری میں KFC کی کیمپین ‘Who Fried It Best’کے لیے دیا گیا۔
سائینائٹ ڈیجیٹل اپنی منفرد اور تخلیقی کیمپینزکے لیے پہچانی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایفی ایوارڈز پاکستان میں برانڈبلڈنگ اورسوشل امپیکٹ کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے کی ایجنسی کی صلاحیتوں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
ایفی ایوارڈزمیں گروپ کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سنرجی گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، احمد کپاڈیا نے کہا: ”ہم مارکیٹنگ میں تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی اورپراثر کیمپینز کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایفی ایوارڈز 2024 میں سنرجی ایڈورٹائزنگ اور سائینائٹ
ڈیجیٹل کی کامیابی، اپنے کلائنٹس کے لیے نتائج پر مبنی سولوشنز فراہم کرنے کے لئے ہماری انتھک محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔ ہم اس موقع پر ان تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ان ایوارڈ یافتہ کیمپینز بنانے کے لیے ہم پر اعتماد کیا ۔ “
اس سال ، ایک مرتبہ پھر،ایفیز جیتنا سنرجی گروپ کی مضبوط ترقی کی ثقافت اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس نے اسے اپنے حریفوں میں ممتاز بنا دیا ہے۔ سنرجی گروپ نے مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل کے شعبے میں ایک فکری رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے ، جس کی بدولت ادارے نے عمدگی اور جدت طرازی کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔