بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.1°C
Thursday, 08 October 2026 | پاکستان: 27 ر بیع الثانی 1448
سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثہ، 16 افراد جاں بحق

سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثہ، 16 افراد جاں بحق

Monday, 25 May, 2026

راولپنڈی:سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب مسافر وین کھڑی بس کے پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ وین سائیڈ پر پارک بس کے پیچھے آکر ٹکرائی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی جبکہ پیچھے سے آکر ٹکرانے والی وین پنڈی سے دیر جا رہی تھی۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *