سوات: ملاکنڈ ڈویژن کے درجہ چہارم ملازمین نے اپنے دیرینہ اور جائز مطالبات کے حل کے لیے صوبائی حکومت کو عیدالفطر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں عیدالفطر کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان آل درجہ چہارم ملازمین سوات و ملاکنڈ ڈویژن کے ڈویژنل صدر سید خطاب نے سوات پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع سوات کے چیئرمین خورشید علی شان، بونیر کے صدر خوشحال خان، شانگلہ کے صدر سید شمس الدین، محکمہ صحت کے جنرل سیکرٹری اصغر شاہ، صدر محکمہ صحت سوات نیاز محمد، جنرل سیکرٹری بونیر عمر خان، سینئر نائب صدر سوات اکرام اللہ، جنرل سیکرٹری سوات نیک زادہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
سید خطاب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2024 میں فیصلہ دیا کہ دورانِ ملازمت وفات پانے والے یا میڈیکل بنیادوں پر ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے مختص کوٹہ ختم کیا جائے۔ ان کے بقول یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے کیونکہ سرکاری ملازم کی وفات یا بیماری کی صورت میں یہی ملازمت اس کے خاندان کا واحد سہارا ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کو اپنی قیمتی اراضی اسکولوں کے لیے دینے کے بدلے ملازمت دی جاتی تھی، تاہم 25 فیصد کوٹہ ختم کیے جانے سے ایسے ملازمین اراضی کے ساتھ ساتھ ملازمت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دورانِ ملازمت وفات، میڈیکل بورڈ کے ذریعے ریٹائرمنٹ اور 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے کوٹہ بحال کیا جائے۔
سید خطاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری سے مفت تعلیم اور اسکولوں کے لیے مفت اراضی دینے والے ملازمین بھی متاثر ہوں گے، لہٰذا نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے نچلے درجے کے ملازمین کے لیے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی، درجہ چہارم ملازمین کی اپ گریڈیشن، اور سوات کے سرکاری اسکولوں میں چوکیداروں کی خالی آسامیوں کو فوری پُر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات کے ڈی ای اوز نے مقامی عوام کا حق مارا ہے، اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے حکومت سے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
آخر میں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے جائز مسائل سننے کے لیے ملاقات کا وقت دیں، بصورت دیگر ملازمین احتجاج پر مجبور ہوں
علاقائی
سوات: درجہ چہارم ملازمین کا صوبائی حکومت کو عیدالفطر تک الٹی میٹم، مطالبات منظور نہ ہونے پر اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- فروری 13, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 14 Views
- 6 گھنٹے ago

