پاکستان

سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دے دیا

rcodic

سپریم کورٹ نے ریکوڈٹ معاہدے کو قانونی قرار دیتے ہوئے اپنی رائے پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5رکنی بینچ نے ریکوڈک کیس کا13صفحات پرمشتمل فیصلہ دیا۔جس میں لکھا ہے کہ ریکوڈیک صدارتی ریفرنس میں 2سوال پوچھے گئے تھے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ ریکوڈک معاہدے سپریم کورٹ کے2013کے فیصلے کے خلاف نہیں۔ماہرین کی رائے لیکر ہی وفاق وصوبائی حکومتوں نے معاہدہ کیا۔سپریم کورٹ کے بینچ نے اپنی رائے میں تحریر کیا کہ ملکی آئین قومی اثاثوں کے قانون کیخلاف معاہدے کی اجازت نہیں دیتا۔صوبائی حکومتیں معدنیات کے حوالے سے قوانین میں ترمیم اور تبدیلی کرسکتی ہیں عدالت نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کو معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا تھا جب کہ منتخب عوامی نمائندوں نے بھی معاہدے پر کوئی اعتراض نہ کیا۔معاہدے میں کوئی غیر قانونی شق نہیں۔سپریم کورٹ کے5رکنی بینچ کی متفقہ رائے پرمشتمل فیصلے کہا گیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا کہ ریفرنس کا پہلا سوال پالیسی معاملہ ہے جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے نوٹ میں وجوہات بھی تحریر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri