اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ نظرثانی (کیوریٹیو ریویو پٹیشن) واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے تحریری فیصلے میں کہا کہ پاکستان کے فقہ قانون میں کیوریٹیو ریویو کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور جج سپریم کورٹ ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی نے صدارتی ریفرنس بھیجا تھا، سپریم کورٹ نے اکثریتی فیصلے میں صدارتی ریفرنس خارج کردیا گیا جس کے بعد سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کیس فیصلے میں معاملہ تحقیقات کیلئے ایف بی آر بھیجا تھا۔بعدازاں نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایف بی آر کو تحقیقات کیلئے معاملہ بھیجنے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی کیس میں زاتی حیثیت سے دلائل دیے تھے، صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں کیوریٹیو ریویو دائر کیا تھا۔جس کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیوریٹیو ریویو پراعتراضات عائد کیے تھے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف پی ٹی آئی دور حکومت میں اپیل دائر کی گئی اور موجودہ حکومت نے کیوریٹیو ریو واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ کیوریٹو ریو واپس لینے کی درخواست پر کئی ماہ گزرنے کے بعد اب فیصلہ جاری کیا گیا۔
خاص خبریں
سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ؛ جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج
- by Daily Pakistan
- جولائی 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 322 Views
- 2 سال ago