پاکستان

سپریم کورٹ کے باہر دھرنا؛ اجازت کیلیے پی ڈی ایم کی انتظامیہ کو ایک اور درخواست

سپریم کورٹ کے باہر دھرنا؛ اجازت کیلیے پی ڈی ایم کی انتظامیہ کو ایک اور درخواست

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کی ایک اور درخواست جمع کرا دیں۔درخواست سینئیر قانون دان کامران مرتضی اور مفتی عبداللہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو دی گئی جس میں درخواست کی گئی کہ پی ڈی ایم کو 15 مئی کے روز سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرے گی اجازت دی جائے۔رہنما پی ڈی ایم نے مظاہرہ کیلئے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کیے جانے کی بھی درخواست کی۔اس سے قبل پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاج کی اجازت کے لیے درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی تھی۔ درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک میں اجتماع صبح دس بجے ہوگا لہٰذا دھرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ دھرنے کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات بھی کیے جائیں۔واضح رہے کہ جمیعت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کو پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے البتہ عوامی نیشنل پارٹی نے احتجاج میں شریک نہیں ہوگی۔دوسری جانب، اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے جبکہ اہم تنصیبات اور عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے فوج پہلے سے ہی تعینات ہے۔ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri