ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے، افغان حکام کو بنوں پر حملے پر شدید تحفظات سے آگاہ کردیا، افغان حکومت مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام یقینی بنائے، کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ممالک کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بنوں چھانی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ صاف بات چیت کی ہے، ہم نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کریں، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلی جنس شیئر کی ہے، ہم گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکا کے ردعمل پر ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے موقف میں کہا کہ پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا، پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے،کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
سیاسی جماعت پر پابندی داخلی معاملہ قرار ، دوسرے ممالک تبصروں سے گریز کریں ، دفتر خارجہ
- by Daily Pakistan
- جولائی 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 270 Views
- 5 مہینے ago