کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے اور صنعتوں کو 48 گھنٹے بند رکھے کا اعلان کردیا۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو ہفتہ 26 اگست صبح 8 بجے سے پیر 28 اگست صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کیلیے گیس کی فراہمی بند رہے گی تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو بھی 26 اگست صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے کیلیے گیس کی ترسیل بند رہے گی، کمپنی نے گیس کی بندش کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔
علاقائی
سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے بند رہے گی
- by Daily Pakistan
- اگست 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2837 Views
- 1 سال ago