اسلام آباد:شوہر نے بلاوجہ مذاق میں طلاق دیدی تھی ، حنا دلپذیر کی تلخ یادیں بلبلے اور قدوسی کی بیوہ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنیوالی اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشا ف کیا ہے کہ انہیں شوہر نے جوانی میں ہی بلاوجہ مذاق میں طلاق دیدی تھی ۔ایک شو میں حنا دلپذیر نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی ، کیرئیر اور ڈراما انڈسٹری سمیت دیگر مسائل پر کھل کر بات کی ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں ان کی شادی ہوگئی ، شادی پسند کی تھی ، کیونکہ انہیں دیکھتے ہی شوہر پسند آگئے تھے اداکارہ نے اعترارف کیا کہ شاید دیکھتے ہی اس لیے انہیں شوہر سپند آئے کیونکہ وہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے کہ ہر کوئی دیکھتے ہی پسند آجاتا ہے ۔امید ظاہر کرتی ہوں کہ وہ اب تک وہ ماضی کی طرح بہتر ین انسان ہی ہونگے جب طلاق دی تو اس وقت ایک بیٹا بھی پیدا ہوچکا تھا ۔اسوقت شوہر کیساتھ کوئی کسی قسم کے اختلاف نہیں تھے۔2005 کے بعد اداکارہ کا آغاز کیا تھا ۔
انٹرٹینمنٹ
شوہر نے بلاوجہ مذاق میں طلاق دیدی تھی ، حنا دلپذیر کی تلخ یادیں
- by Daily Pakistan
- اپریل 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 432 Views
- 1 سال ago