خاص خبریں

شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات، نگراں وزیراعظم پر مشاورت

شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کی دوسری ملاقات، نگراں وزیراعظم پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام کے سلسلے میں ایک بار پھر ملاقات ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ جہاں نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شروع ہو گئی ہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے 8 دن کا وقت ہے۔ اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملاقات کروں گا۔ پورا معاملہ آئین میں واضح طریقے کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے