پاکستان

شہباز شریف کی ترک صدر کو جنیوا کانفرنس میں شرکت کی دعوت

tokia

اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف نے ترک صدر کو پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں نو جنوری 2023کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔سرکاری خبر رساں ادارے”اے پی پی“ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دو طرفہ امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تباہ کن سیلاب کے بعد فوری امداد کی فراہمی پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کی برادر حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر تعمیر کے منصوبوں کے لئے بین الاقوامی تعاون ا ور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri