پاکستان

شیخ رشید نے بیان اسلام آباد میں دیا مقدمات سندھ و بلوچستان میں کیسے درج ہوگئے؟ عدالت

معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم

اسلام آباد: شیخ رشید پر بلاول کے خلاف نازیبا الفاظ کا مقدمہ بلوچستان اور کراچی میں درج ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچستان کے مدعی اور کراچی تھانہ موچکو کے آئی او کے وارنٹ جاری کردیے، بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ مدعی غائب ہوگیا، مقدمہ خارج کردیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شیخ رشید نے کراچی اور بلوچستان میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست کی۔عدالت نے پوچھا کہ اسلام آباد کے واقعے کا مقدمہ دوسرے صوبوں میں کیسے درج ہو سکتا ہے ؟ عدالت نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی۔عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر کراچی کے تھانہ موچکو میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور کہا کہ آئی جی سندھ قابل ضمات وارنٹ کی تعمیل کروائیں۔عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں پٹشنر نے کون سا لفظ غلیظ اور غیر اخلاقی کہا ہے؟ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے انویسٹی گیشن کی ہوگی۔عدالت نے پوچھا کہ سرکاری وکیل سے پوچھا کہ اسلام آباد میں واقعہ ہوا اور مقدمہ کراچی موچکو تھانے میں کیسے درج ہوا؟ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی نے واقعہ دیکھا اور اس نے مقدمہ درج کروا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے