صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پراپنے الگ الگ پیغامات میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اورآزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیاہے جس کادارالحکومت القدس الشریف ہو۔انہوں نے فلسطینی عوام کے لئے فوری اورغیرمشروط جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادیقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری اورخاص طورپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پاکستان کی اپیل کوبھی دہرایاہے۔صدرآصف علی زرداری نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے اسرائیل کی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اورفلسطینی عوام کی نسل کشی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے کردارپرزوردیا۔صدر مملکت نے کہا کہ آج پاکستان عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، لاکھوں فلسطینیوں کے مصائب کم کرنے کے لیے بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرانے کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔انھوں نے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔
خاص خبریں
صدر، وزیراعظم کا فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
- by Daily Pakistan
- نومبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 93 Views
- 4 ہفتے ago