وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کیا ہےکہ صوبائی حکومتیں شاہراہیں کھلوانے کیلئے ذمہ داری پوری کریں ورنہ سنگین آئینی نتائج ہوں گے۔
منگل کو اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں چند سو احتجاجیوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ پریشان ہورہے ہیں۔ صوبائی حکومتیں راستے فوری کھلوائیں، ورنہ آئینی نتائج ہوں گے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو پرزور طریقے سے کہتا ہوں کہ فوری طور پر قومی شاہراہوں کو کھلوائیں، عوام سے وفاقی حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں، پورے پنجاب اور کے پی میں چند ہزار لوگ احتجاج کررہے ہیں، پولیس کی قانونی ذمہ داری ہے کہ راستوں کو کھلا رکھیں، آج تیسرا دن ہے، کروڑوں لوگ چند سو شرپسندوں کی وجہ سے خوار ہورہے ہیں، یہ فسادی احتجاج کے نام پر سڑکیں بلاک کرکے بیٹھے ہیں، آج وفاقی حکومت نے کے پی اور پنجاب کی ذمہ داری لگائی ہے، صوبائی حکومتیں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں ورنہ اس کے سنگین آئینی نتائج ہونگے۔
رانا ثناء نے کہا کہ یہ بھی اندیشہ ہے کہ عوام کا ری ایکشن ہوگا اور پولیس فسادیوں کی حفاظت میں ناکام ہوجائے، وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس سے راستوں کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان
صوبائی حکومتیں شاہراہیں کھلوائیں ورنہ سنگین آئنی نتائج کیلئے تیار رہیں ، وفاقی وزیر داخلہ
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 522 Views
- 3 سال ago