پاکستان

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں کو دھچکا ، امریکی ایوانوں میں لابنگ کا فیصلہ

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں کو دھچکا ، امریکی ایوانوں میں لابنگ کا فیصلہ

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزیر اعظم شہبازشریف کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں، امریکی صدر کو لکھے خط کے بعد اب لابنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمومی طورپر مدت پوری ہونے پر امریکی صدر مختلف قیدیوں کو معافی دیتا ہے ، حکومت پاکستان نے بھی خط لکھ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوشش کی، امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکی جواب کے بعد پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب عافیہ صدیقی کے لیے امریکی ایوانوں میں لابنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، حکومت نے لابنگ کیلیے تین رکنی کمیٹی بھی بنا دی، یہ کمیٹی عافیہ کی معافی، رہائی اور وطن واپس بھیجنے کے حق میں لابنگ کرے گی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے