وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں مدد کرے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ملاقات کی، ہائی کمشنر فلپو گرینڈی نے وزیر اعظم ہاس میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی انتہائی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کے لیے ایک پائیدار حل کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے، افغان مہاجرین کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں عالمی برادری مدد کرے ،افغان مہاجرین کی واپسی میں پاکستان کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں اور سلامتی کے خطرات کو مد نظر رکھا جائے، عالمی برادری افغان مہاجرین کی وجہ سے پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے میں کردار ادا کرے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر حکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔ہائی کمشنر فلپو گرینڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن افغان مہاجرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
پاکستان
خاص خبریں
عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں مدد کرے ، وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- جولائی 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 264 Views
- 5 مہینے ago