بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک، یہاں کے لوگ امن پسند:عطاء اللہ تارڑ

Monday, 16 December, 2024

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پاکستان کی ثقافت اورتہذیب ہماری پہچان ہے، بین المذاہب آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پاکستان کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں۔
پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں۔پاکستان سیاحت کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، ڈائیلاگ ہر مسئلے کا حل ہے، ہمیں مثبت سوچ کی بہت ضرورت ہے، ہم ملکی ترقی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *