انٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس، دانیہ شاہ کو رہا کردیا گیا

عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس، دانیہ شاہ کو رہا کردیا گیا

عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس میں دانیہ شاہ کو رہا کردیا گیا۔مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ویمن جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کیا گیا۔دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا۔ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو لودھراں سے 15 دسمبر کو گرفتار کیا تھا، دانیہ شاہ جیل سے رہائی کے بعد اپنے آبائی گاؤں لودھراں واپس چلی گئی۔ٹرائل کورٹ نے دانیہ شاہ کے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 14 فروری کو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرنے کے بعد اس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا تھا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت 20 لاکھ روپے میں منظور کی گئی، سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ نے ایک انٹرویو میں ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا، ویڈیو وائرل کرنے کا الزام مزید تحقیقات کا متقاضی ہے۔حکم نامے کے مطابق دانیہ شاہ کا انٹرویو کرنے والا شخص اور کیمرا مین اس واقعے کے 2 گواہ ہیں، ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہتر فیصلہ کر سکتی ہے۔ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی، اسے فروخت کر دیا تھا، حیران کن طور پر ایف آئی اے نے فروخت شدہ موبائل فون برآمد کیا نہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri