پاکستان

عدالتی فیصلہ نہ ماننے پر حکومت کا حال یوسف گیلانی جیسا ہوگا، شاہ محمود

انصاف کا جھنڈا اب بھی ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے عدالتی فیصلہ نہ مانا تو ان کا حال یوسف رضا گیلانی جیسا ہوگا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے دباؤ ڈالا، دھمکیاں بھی دیں اور اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز ان کی ٹیم کی 12ویں کھلاڑی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم نواز کے بیانات سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچتا ہے اور ن لیگ کےلیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے