پاکستان

عمران خان سے ملاقات پر پابندی ، وزارت داخلہ سے ریکارڈ طلب

عمران خان سے ملاقات پر پابندی ، وزارت داخلہ سے ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں وزارت داخلہ کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود وکلا کی ملاقات پر پابندی لگانے پر موصول ہونے والی سیکیورٹی دھمکیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر تحریری سماعت کا حکم جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سیکیورٹی خطرات کے ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہو، وہ ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے جیل جانے پر پابندی لگائی۔ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج دوبارہ ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ توہین عدالت کیس کی سماعت آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے