پاکستان

عمران خان نااہلی کیس پر جلد سماعت کر کے فیصلہ کردینگے،اسلام آباد ہائیکورٹ

imran khan

اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کیس سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے کہا ہے کہ عدالت جلد سماعت کر کے فیصلہ کردے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر ساعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے کیس حتمی دلائل کے لئے13دسمبر کو مقرر کردیا۔سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل علی ظفر،الیکشن کمیشن کے وکلاء،لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ آپ کا ریفرنس تھا؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی،جنہوں نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے