خاص خبریں

عمران خان نے کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم کو ڈی جی ISI کےعہدے سے ہٹایا، وزیراعظم

عمران خان نے کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم کو ڈی جی ISI کےعہدے سے ہٹایا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کی کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایوان کا شکرگزار ہوں سانحہ 9 مئی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔انہوں نے کہا کہ سویلین تنصیبات پر حملوں میں ملوث جھتوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان واقعات کے بعد کوئی نیا قانون بننے نہیں جا رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ سپہ سالار نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی عمران خان کی اہلیہ کی کرپشن کہ نشاندہی کی، عمران خان نے کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کےعہدے سے ہٹایا اور کل پھر عمران خان نے ٹویٹ کر کے سفید جھوٹ بولا۔شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو وہ بشریٰ بی بی کی کرپشن سے واقف تھے، جس کا تذکرہ انہوں نے عمران خان سے کیا تو انہیں سید عاصم منیر کی یہ بات پسند نہیں آئی اور پھر انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ 60 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں نیب نے عمران خان کا وارنٹ جاری کیا، خدا گواہ ہے کہ نیب کے وارنٹ کا مجھے کوئی علم نہیں تھا، یہ 60 ارب روپے سندھ کے تھے جنہیں قومی خزانے میں آنا چاہیے تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ 60 ارب کی کرپشن کو عمران خان کیسے چھپائے گا اور کہاں لے کر جائے گا۔ خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ کر جعلی رسید پیش کر دیں۔ 9 مئی کو جو گرفتاری پر جو تباہی ہوئی وہ سب نے دیکھا جبکہ ہماری پیشیوں پر کوئی ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا تھا اور عمران نیازی ہمارے کیسز پر خود ہدایات دیتے تھے۔ یہ پیسہ قومی خزانہ میں آنا چاہے تھا جو نہیں آیا، زور بازو کابینہ میں فیصلہ لیا گیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ کس طریقے سے پاک امریکہ تعلقات کے پرخچے اڑائے گئے اور کئی ماہ تک سازش کا پراپیگنڈہ کیا، آج فون کرکے انہیں سے مدد مانگ رہے ہیں، اسی عطار کے لونڈے سے دوا لینے چلے گئے، چین کیساتھ جس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا ؟ ان پر عمران نے الزام عائد کیا، چین ہمالیہ کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے جو سری نگر جی20 کانفرنس میں نہیں گیا بائیکاٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri