پاکستان خاص خبریں

عمران خان کا انقلابی لانگ مارچ ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔ فیاض چوہان

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کا انقلابی لانگ مارچ ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کا انقلابی لانگ مارچ ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا نواز شریف اور اسکے درباری خود فیس سیونگ کے لئے منتیں کریں گے نا اہل اور نکمی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائے امپورٹڈ حکومت کو اب بھاگنے کے لئے رستہ نہیں ملے گا انھوں نے کہا کہ آج لانگ مارچ کا آغاز چن دا قلعہ چوک گوجرانولہ سے ہوگا گوجرانولہ کے زندہ دل لوگ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ عمران خان کا استقبال کریں گے دوسرے شہروں کی طرح گوجرانولہ میں بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنے ہیرو کو ویلکم کریں گے راولپنڈی میں بھی لانگ مارچ کے استقبال کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے جگہ جگہ مرکز کنونشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے عمران خان کے آنے کی خوشی میں راولپنڈی میں عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا کچہری چوک راولپنڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ عمران خان کا استقبال کرنے کو بے تاب ہیں
امپورٹڈ حکومت کو اب بھاگنے کے لئے رستہ نہیں ملے گا نا اہل اور نکمی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے