خاص خبریں

عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں کو جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے پولیس نے نوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 3 میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او انسپکٹر اشرف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔اسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور، علی نوازاعوان، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، عامر کیانی، اسد عمر،حماد اظہر، امجد نیازی، ڈاکڑ شہزاد وسیم، اسد قیصر، راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، جمشید مغل اور سی ایس او عمران خان لیفٹینٹ کرنل ر محمد عاصم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کوتھانہ گولڑہ کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ نمبر143میں بھی فوری شامل تفتیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسی مقدمے میں جن دیگر رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے ان میں اسد عمر، علی نوازاعوان، جمشید مغل،ملک ساجد، عامر مغل، خان بہادر، چوہدری ناصر اسد فاروق اور تنویر قاضی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri