پاکستان

عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے، الیکشن سےلےکرسلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔بندکمرے میں چار لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جتنا غیر ملکی دوروں پرخرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی، قوم سڑکوں پر ہوگی اور یہ لندن میں نیو ایئر منارہے ہوں گے۔
شیخ رشید کاکہنا تھاکہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے جب کہ ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ زرداری اور نوازشریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، وطن کے لیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے، الیکشن کرائیں گے جب کہ سپریم کورٹ آخری امیدہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے