بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.3°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے شیخ رشید

Wednesday, 9 November, 2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے، الیکشن سےلےکرسلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔بندکمرے میں چار لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جتنا غیر ملکی دوروں پرخرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی، قوم سڑکوں پر ہوگی اور یہ لندن میں نیو ایئر منارہے ہوں گے۔
شیخ رشید کاکہنا تھاکہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے جب کہ ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ زرداری اور نوازشریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، وطن کے لیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے، الیکشن کرائیں گے جب کہ سپریم کورٹ آخری امیدہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *