خاص خبریں

عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ آج اپنے دلائل مکمل کردیں جب کہ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز کی تفصیل فراہم کردی گئی ہے۔سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست کے بعد ہائی کورٹ میں اسی نوعیت کی درخواست پر کارروائی کیسے ہوسکتی ہے، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ہمارے پاس جو درخواست ہے، اس میں مختلف نقاط اٹھائے گئے ہیں ۔جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 16 مئی کو ایک درخواست دائر کی تھی ۔ اس درخواست میں آپ نے استدعا کی کہ 9 مئی کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ اسی نوعیت کا ریلیف آپ نے سپریم کورٹ سے بھی مانگا ہے، تو کیا آپ کو یہ درخواست واپس نہیں لینی چاہیے ۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پاکستان میں 1974ء کے بعد سیاسی انتقام کے حوالے سے کوئی عدالتی فیصلہ موجود نہیں ہے۔ آج جو کچھ ہورہا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ موجودہ صورتحال میں سیاسی انتقام کے حوالے سے جامع عدالتی حکم وقت کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri