ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی۔ملزمان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل جیل اڈیالہ کیس میں مصروف ہیں، آج پیش نہیں ہوسکتے۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔
پاکستان
عمران خان 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- by Daily Pakistan
- دسمبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 21 Views
- 6 گھنٹے ago