پاکستان کھیل

قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 11 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 11 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 11 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع گی۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے 16 ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی، چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 10 فروری کو شام چار بجے ہوگی۔چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 13 فروری کو اور فائنل مقابلے 14 فروری کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri