وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔وزیر داخلہ نے بروقت آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے، انہوں نے خارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور قیام امن میں ان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
پاکستان
قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے،محسن نقوی
- by Daily Pakistan
- جنوری 20, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 27 Views
- 16 گھنٹے ago