لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف خلیل عون کو لبنان کا صدر منتخب کرلیا، انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے 128 میں سے 99 اراکین نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا۔ نومنتخب صدر جنرل جوزف خلیل عون نے حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ ملک کے سیاسی اور اقتصادی ڈھانچے کی تعمیرنو کرکے لبنان کی ترقی کیلئے کام کیا جائے گا۔صدر خلیل عون نے کہا کہ لبنان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاسی کارکردگی کا انداز بدلنا ہوگا، وزیراعظم صدر کا شراکت دار ہوگا نہ کہ حریف۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات اور عدالتی نظام میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ملک کے عدالتی نظام کی مکمل آزادی اور خودمختاری دی جائے گی۔ نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی اور مشرقی سرحدوں کی نگہبانی لبنانی مسلح افواج کی ذمہ داری ہوگی، لبنانی ریاست اسرائیلی قبضے اور حملوں سے نجات پانے کے لیے کام کرے گی۔ جوزف خلیل عون نے کہا کہ حکومت اسرائیلی حملوں میں تباہ علاقوں بشمول بیروت کے جنوبی ٹان کی تعمیرنو کرے گی، لبنان کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کیخلاف برتری کے لیے بیرونی طاقتوں کا سہارا نہیں لیں گے، لبنان کی دفاعی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، تمام عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کئے جائیں گے۔عون نے کہا کہ لبنان علاقائی مسائل پر مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کرے گا، شام کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے گا۔
دنیا
لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف کو صدر منتخب کرلیا
- by Daily Pakistan
- جنوری 10, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 15 Views
- 11 گھنٹے ago