علاقائی

ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی و زونل رویت کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کے روزپشاور میں ہوگا۔۔ اوقاف ہال پشاور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے کے سربراہی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اوقاف ہال ہی میں منعقد ہوگا ۔ دوسری طرف مقامی سطح پر بھی جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا. مرکزی، زونل اور مقامی کمیٹی موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر 23 مارچ کوماہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri