پاکستان

مخلوق کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں بلیغ الرحمن گورنر پنجاب

مخلوق کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں بلیغ الرحمن گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا بوائے سکاؤٹس اور گرلز گائیڈز کے گھوڑا گلی کیمپس کا دورہ کیا انہوں نے بوائز سکاؤٹس کیمپس کا معائینہ کیا اور صحن پودا بھی لگایا انھوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گرلز گائیڈ کی عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا گورنرنے گرلز گائیڈز کی بچیوں سے بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا میں 80 کی دہائی میں بوائے سکاؤٹس کا حصہ رہا جس پر مجھ فخر ہے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بوائز سکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ
جو سہولیات آپ کو میسر ہیں وہ ہمارے دور میں نہیں تھیں بوائے سکاؤٹس مری کی تعمیر وترقی کے لیے فنڈز کی فراہمی پر میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں جو سیکھ رہے ہیں وہ پوری توجہ اور لگن سے سیکھیں، زندگی میں کام آئے گا
زندگی میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اس سے دنیا اور آخرت دونوں سنور جائے گی اپنی خواہشوں کو پس پشت ڈال کر مخلوق کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس موقع پر ممبرز صوبائی کونسل پنجاب بوائے سکاؤٹس راجہ مجاہد افسر ، سید زاہد حسین شاہ ، کیمپ انچارج مری محمد عادل فاروق سمیت بوائز سکاؤٹس کی بڑی تعداد موجود تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے