لاہور:صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی ہے۔تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین بہترین تعلقات کومزید وسعت دینے کے لیے پر عزم ہیں،جاپان اقوام عالم میں اپنی محنت اور لگن سے نمایاں ہے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم بھی بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، تعلیم، صحت اور شہری سہولیات کی بہتری میں جاپان کا پنجاب حکومت سے تعاون لائق تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے جاپانی سفیر مٹسوہیرو واڈا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان
مریم نواز اور نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- by Daily Pakistan
- ستمبر 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 54 Views
- 2 ہفتے ago