پاکستان

مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فانڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔
وزیراعلی پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلی آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔
ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کیلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔افضال بھٹی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے بھی بھارت کے خلاف جنگ میں فتح پر جشن منایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے