وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے گوانگ ژو کے وائس گورنر مسٹر زینگ گوزی سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر گوانگ ژو میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں اسٹیٹ ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔وزیرِ اعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں، چین تاریخ کے ہر موڑ پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ دورہ چین میں بہت کچھ جاننے، سمجھنے اور دیکھنے کا موقع ملا۔وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ یقین ہے کہ پنجاب کے عوام دورہ چین کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہوں گے۔وائس گورنر گوانگ ژو نے کہا کہ وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کی آمد کو خوش بختی سمجھتے ہیں۔مسٹر زینگ گوزی نے کہا کہ عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے مریم نواز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
پاکستان
مریم نواز کی گوانگ ژو کے وائس گورنر سے ملاقات
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 15 Views
- 10 گھنٹے ago